حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تحریک حماس کے پولت بیورو چیف اسماعیل ہنیہ اور تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ کے خطوط کے جواب میں لکہا کہ فلسطین کے غاصبوں کے خلاف مزاحمت ظلم و کفر و استکبار کے خلاف پیکار ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے جوابی خطوط حسب ذیل ہے؛
بسم الله الرحمن الرحیم
برادر مجاهد جناب اسماعیل هنیه اعزّه الله
سلام علیکم
جناب عالی کا مکتوب جس میں آپ نے فلسطین کے حالیہ جہاد کی تفصیلات و تجزیہ مرقوم فرمایا ہے، موصول ہوا۔ آپ کی جدوجہد ظلم و کفر و استکبار سے پیکار ہے اور ایسی جدوجہد موجب رضائے خدائے عزیز و قدیر اور اس آیہ کریمہ کی مصداق ہے: اِن تَنصُروا اللهَ یَنصُرکُم وَ یُثَبِّت اَقدامَکُم۔ اللہ کی مدد سے آپ فتحیاب ہوں گے اور مقدس سرزمین کو غاصبوں کی آلودگی سے ان شاء اللہ پاک کر دیں گے۔
آپ کا بھائی سید علی خامنہ ای
پیر ۱۲ شوال ۱۴۴۲
۳ خرداد ۱۴۰۰
(مطابق 24 مئی 2021)
بسم الله الرحمن الرحیم
برادر مجاهد جناب زیاد نخاله وفّقه الله و اَعانه
سلام علیکم
جناب عالی کا برادرانہ خط موصول ہوا۔ آپ فلسطینی بھائیوں کے عظیم اور کامیاب جہاد نے ساری دنیا میں آپ کے چاہنے والوں کو مسرت بخشی۔ آپ کے جہاد کے میدان میں ہمارے دل آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی دائمی فتوحات کے لئے ہم مسلسل دعا گو ہیں۔ اللہ کا وعدہ سچا ہے جس نے فرمایا: وَ لَیَنصُرَنَّ اللهُ مَن یَنصُرُه۔ آپ نصرت خداوندی سے ان شاء اللہ حتمی فتح کا منظر دیکھیں گے۔
آپ کا بھائی سید علی خامنہ ای
پیر ۱۲ شوال ۱۴۴۲
۳ خرداد ۱۴۰۰
(مطابق 24 مئی 2021)